ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تحصیلدار باڈکر کا حنیف آباد دور ہ : پیر تک پانی سپلائی کرنے کا تیقن

بھٹکل تحصیلدار باڈکر کا حنیف آباد دور ہ : پیر تک پانی سپلائی کرنے کا تیقن

Thu, 13 Apr 2017 19:38:05    S.O. News Service

بھٹکل:13/اپریل(ایس اؤنیوز) حنیف آباد میں کل بدھ کو مسجد عُمیر کے اطراف کے عوام نے پانی کی قلت کو لے کر سڑکو ں پر اُتر کر احتجاج کیا تھا اور متنبہ کیا تھا کہ فوری پانی کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو مسجد کے باہرکے بورویل سے دوسرے علاقوں میں جو پانی سپلائی کیا جاتا ہے، اُس کا کنکشن نکال دیں گے اور دوسروں کو یہاں سے پانی سپلائی کرنے نہیں دیں گے۔

عوام کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے بھٹکل تحصیلدار نے آج جمعرات صبح ٹھیک دس بجے حنیف آباد پہنچ کر عوام کے مسائل کا جائزہ لیا اور کنوئوں کے خشک ہونے کے نتیجےمیں پینے کے پانی کی قلت سےپریشان علاقہ کے مکینوں سے بات چیت کی۔

قریب آٹھ ماہ قبل تعمیر کیا گیا بورویل جس کو ابھی تک بجلی کا کنکشن نہ دینے کے وجہ سے استعمال میں نہیں لایا گیا ہے، تحصیلدار نے کرناٹکا الیکٹری سٹی بورڈ کے اسسٹنٹ ایکزی کوٹیو انجینر منجوناتھ کو ہدایت دی کہ وہ فوری اسے کنکشن دیں، اسی طرح ہیبلے پنچایت کے ذمہ داران کو انہوں نے ہدایت دی کہ وہ فوری میٹر کا انتظام کریں۔

احتجاجی خواتین اور عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے تحصیلدار وین این باڈکر نے یقین دلایا کہ وہ پیر تک بورویل کا پانی سپلائی کریں گے اور پینے کے پانی کا مسئلہ حل کریں گے۔ اگر مقررہ مدت میں بورویل سے پانی سپلائی کیا جانا ممکن نہیں ہوا تو وہ عارضی طور پر ٹینکر کے ذریعے تمام مکانوں کو پانی سپلائی کریں گے۔

 انہوں نے انجینر فیاض اور دیگرمعائون انجینر سمیت تعلقہ پنچایت چیف ایکزی کوٹیو آفسرسی ٹی نائک، ہیبلے پنچایت کے ذمہ داران و دیگر آفسران کو بھی ضروری ہدایات جاری کیں

اس موقع پر  ہیبلے گرام پنچایت کے نائب صد ر اِبّو علی ،  ممبر سید علی ،مقامی سماجی کارکن ٹاپ نثار  سمیت کئی دیگر ذمہ داران موجود تھے۔


Share: